اسکواش چمپیئن شپ کے دونوں ٹائٹل مصر کے نام

اسکواش چمپیئن شپ کے دونوں ٹائٹل مصر کے نام | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان میں ہونے والی چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش (سی اے ایس) چیمپئین شپ کے مردوں کے فائنل مقابلے میں مصر کے یوسف سلیمان نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے جبکہ خواتین کے فائنل مقابلے میں مصر کی روان لاربی نے اپنی ہم وطن کھلاڑی نادا عباس کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔

  یوسف سلیمان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے لی آو سے ہوا۔ کھیل کے پہلے دو سیٹس میں لی آو نے 13-11، 13-11 سے فتح حاصل کی جب کہ تیسرے، چوتھے اور پانچویں سیٹ میں مصر کے یوسف سلیمان کا پلڑا بھاری رہا۔

سیمی فائنل مقابلوں میں  یوسف سلیمان نے ملائیشیا کے نفیزوان عدنان کو 3-1 سےشکست دی تھی جب کہ  پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم کو سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے لی آو سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کھیل کے مہمان خصوصی ایئر مارشل ارشد ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اسکواش لیجنڈز جہانگیر خان ،جان شیر خان اور قمر اسلام بھی ہال میں موجود تھے۔

 


متعلقہ خبریں