پاکستان میں بھارت سے بھی زیادہ پیار ملا، سردار رتن سنگھ

پاکستان میں بھارت سے بھی زیادہ پیار ملا، سردار رتن سنگھ

اسلام آباد: بھارت سے آئے مہمان سردار رتن سنگھ نے کہا ہے کہ میرا پاکستان سے تعلق نہیں ہے لیکن جب میں پہلی بار پاکستان آیا تو اتنا پیار ملا جتنا بھارت میں بھی نہیں ملا۔

وہ اپنے اور پرمجیت کور کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں تعلیم کے شعبہ میں ان دونوں کی خدمات کو سراہا گیا۔

سردار رتن سنگھ نے کہا کہ ان کے دادا نے 1910 میں چکوال میں اسکول بنایا اور یہاں کے لوگوں نے میرے دادا کو سو سال بعد بھی یاد رکھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج مجھے پاکستان بھی انہی کی وجہ سے بلایا گیا اور میں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

سردار رتن سنگھ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے تعلق بہت ضروری ہے اور میں کھل کر کہتا ہوں کہ بھارتی سفارتخانہ اس میں تعاون نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دادا ادھر پیدا ہوئے تو اس میں میری کیا غلطی ہے،  ہر کوئی اپنے آبائی علاقے میں جانا چاہتا ہے۔ دونوں حکومتوں کو اس سلسلے میں اقدمات کرنے ہوں گے۔

خطاب کے دوران انہوں نے تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں