محکمہ مال کرپشن میں پولیس سے بھی آگے



فیصل آباد : محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شہزاد نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں سب سے زیادہ کرپشن محکمہ مال میں ہوتی ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محکمہ مال کے بعد پولیس کا نمبر آتا ہے جبکہ کرپشن میں ملوث صوبائی محکموں میں مقامی حکومتیں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شہزاد نے بتایا کہ محکمہ مال کے خلاف ایک سو43 انکوائریاں ہو رہی ہیں جبکہ 52 مقدمات زیر التوا ہیں۔

پنجاب میں محکمہ پولیس کے خلاف 112 انکوائریاں اور 31 کے قریب مقدمات زیر التوا ہیں۔

اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا پنجاب میں مقامی حکومتیں کرپشن میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کے خلاف 47 انکوائریاں زیر التوا ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے دیگر محکموں کے 560 ملازمین کے خلاف بھی انکوائریاں ہو رہی ہیں۔ انیٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں روک تھام کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں