30 سے زائد قیدی ایک وین میں لانے پر پابندی عائد


 کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کو جانوروں کی طرح لانے پر عدالت نے نوٹس لے لیا ہے اور اب ایک وین میں 30 سے زائد قیدیوں کو لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

کراچی کی جیلوں میں قید قیدیوں کی سن لی گئی اور مقامی عدالت نے قیدیوں کی گاڑی میں 30 سے زائد قیدیوں کو لانے پر پابندی عائد کردی۔

کراچی کی جیلوں سے قیدیوں کوعدالتوں میں پیشی کے لیے جانوروں کی طرح قیدیوں کی گاڑی میں ٹھونس کرلایا جاتا ہے، جس کی شکایت پر عدالت نے نوٹس لیا۔ 

خوشی کی اس خبر پر قیدیوں نے بھی تبدیلی کے نعرے لگا دیئے۔

عدالتی فیصلے پر وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ پہلے گنجائش سے زیادہ  قیدی لائے جا رہے تھے جس سے بعض اوقات ملزم زخمی  بھی ہو جاتے تھے۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ جیلوں سے عدالت لائے جانے والے قیدیوں پر جرم ثابت نہیں ہوا ہوتا لیکن وہ ان اذیتوں کو سہہ کر پہلے ہی سزا کاٹنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل میں اور جیل سے عدالت لاتے ہوئے قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔  


متعلقہ خبریں