پی آئی اے کو نیا سافٹ ویئر راس نہ آیا، مسافر مشکلات کا شکار

ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کا حکومت سے بیل آؤٹ پیکج کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) میں ٹکٹ اور بورڈنگ کارڈ جاری کرنے والے سافٹ ویئر کو تبدیل کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد بھی فعال نہیں کیا جا سکا۔ 

ہم نیوز کے مطابق ملک بھر کے ائیر پورٹس پر ایئر لائن کا عملہ ہاتھ سے لکھے بورڈنگ پاس جاری کررہا ہے جب کہ پروازوں کی آمد اور روانگی کا شیڈول بھی بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔ قومی ائیر لائن کے عملہ کی کمی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ 

چند روز قبل پی آئی اے نے ریزوریشن، ٹکٹنگ، بورڈنگ اور فلائٹ آپریشن کے نظام کو مزید آسان بنانے کے لیے نیا سافٹ ویئر متعارف کرایا تھا جسے ترکش کمپنی ہٹ اٹ نے تیار کیا تھا۔ 

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی سیبر سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد پی آئی اے کے تمام فلائٹ آپریشنز نئے سافٹ ویئر کی مدد سے آپریٹ کیے جا سکیں گے۔ جو کہ پانچ سال تک ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پی آئی اے کے آپریشنز کو نئے سافٹ ویئر پر منتقل کرنے کے بعد تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث مسافر مشکل میں پھنس گئے۔ 


متعلقہ خبریں