حکومت پنجاب کا وزراء کو نئے منصوبے شروع نہ کرنےکی ہدایت

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی پنجاب حکومت نے صوبائی وزراء کو نئے ترقیاتی منصوبے شروع نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزراء کو وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ریونیو بڑھانے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیر اعظم نے اسپورٹس فیسٹول بھی منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی، صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی نے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب میں اسپورٹس فیسٹیول کرانے کی تجویز دی تھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ خرچ کرنا کوئی کمال نہیں بلکہ کمائی کرنے کی ضرورت ہے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کابینہ اجلاس میں خزانہ بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

اعلی سطحی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پنجاب میں جاری غیر ضروری منصوبے بھی روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جب کہ نئے بجٹ کی تیاری میں بھی وزراء کو بہت ضروری منصوبوں کے لئے رقم کے مطالبہ کی ہدایت کی گئی ہیں۔ مالی مشکلات کے باعث صوبائی وزراء پریشان دکھائی دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں