خیبرپختونخوا میں ’ بستہ اٹھاؤ اسکول جاؤ‘ مہم شروع



پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم  نے’’ بستہ اٹھاؤ اسکول جاؤ‘‘ کے نام سے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پانچ سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت آٹھ لاکھ 50 ہزار بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے اور اب تک چھ لاکھ 93  ہزار بچوں کو داخل کرایا جا چکا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’بستہ اٹھاؤ اسکول جاؤ‘ مہم کے تحت پرائیویٹ اسکولز سے 53  ہزار بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل ہوئے ہیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سبینہ یوسف کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیسٹ سے بچوں کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ انہیں بہتر تعلیم مل رہی ہے یا نہیں۔ خیبرپختونخوا میں اپریل اور ستمبر میں داخلہ مہم چلائی جاتی ہے۔

خیبرپختونخوا کا گزشتہ تعلیمی بجٹ 63 ارب سے بڑھا کر ایک سو 37 ارب کیا گیا ہے تاہم محکمہ تعلیم کی تمام تر کاوشوں کے باوجود تاحال 18 لاکھ بچے  تعلیمی  اداروں سے باہر ہیں۔


متعلقہ خبریں