کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل پیر کے روز طلب کیا گیا ہے جس میں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں منعقد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضافے کی نئی سمری اجلاس میں  پیش کرے گی، سمری میں گھریلو اورکمرشل صارفین کیلئے نیا ٹیرف تجویز کیا گیا ہے۔

گزشتہ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تمام فریقین سے رپورٹ طلب کی تھی۔

وزارت ٹیکسٹائل سمیت تمام فریقین بھی اپنی اپنی سفارشات اجلاس میں پیش کریں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ دونوں اجلاسوں میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کی سمری پرکوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا۔

وزارت پیٹرولیم نے قیمتوں میں 30 سے 166 فیصد تک اضافے کی سفارش کی تھی۔


متعلقہ خبریں