ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، شہریار آفریدی


شبقدر: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کے حالات سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک کے ہر دشمن کو نیست و نابود کر دیں گے۔ 

شہریار آفریدی نے شبقدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی ) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی اور پریڈ کے معائنے کے علاوہ ایف سی جوانوں سے سلامی بھی لی۔

اتوار کے روز منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ تقریب میں کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی بھی شریک تھے۔

شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا نعرہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔

پیراملٹری فورس کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں ایف سی کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر بھی ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسن پیش کیا جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم فرنٹیر کانسٹیبلری کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اب مستقبل پاکستان کا ہے۔ 

شبقدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 75ویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنے والے ایک ہزار ایک سو 25 جوانوں نے وطن کی خاطر کچھ بھی کر گزرنے کا حلف اٹھایا۔ 


متعلقہ خبریں