انجنئیرنگ یونیورسٹی نواب شاہ کا انٹری ٹیسٹ


نواب شاہ: قائد عوام انجنیئرنگ یونیورسٹی نواب شاہ اور لاڑکانہ کالج میں سال 2019 میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ منقعد کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم رضا سمو کے مطابق انجنیرنگ ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف گیارہ شعبہ جات میں 998 سیٹوں پر داخلے کے لیے 5971 طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

وائس چانسلر نے بتایا کہ قائد عوام انجنیئرنگ یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کا نتیجہ آج شام ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گا جب کہ جنرل میرٹ لسٹ 30 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔

انٹری ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں