گھوٹکی: پولیس آپریشن میں مغویان بازیاب

گھوٹکی : پولیس کا آپریشن، دو مغوی بازیاب|humnews.pk

گھوٹکی: پولیس نے ماچھکہ میں آپریشن کرکے مغویان بازیاب کرا لیے۔ دونوں مغویان کو ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ایس ایس پی اسد اعجاز ملہی نے پولیس آپریشن کے بعد بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل اغوا کیے جانے والے مغویان کی رہائ کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بازیاب ہونے والے افراد میں شہزادو بانڈ اور سومار بانڈ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمور،صادق آباد اور اوباڑو کے کچے کے علاقوں میں بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی کاکہنا تھا کہ مغویان کی بازیابی بنا کسی تاوان کی ادائیگی کے عمل میں آئی ہے۔

اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔ 

مغویان کی بازیابی ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے پہلے دورہ سندھ میں کراچی پہنچے ہیں اورامن و امان کے قیام کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سیکیورٹی حکام سے بریفنگ لے رہے ہیں۔

سندھ اورپنجاب میں کچے کے علاقوں سے اکثر و بیشتر لوگوں کے اغوا کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ پولیس پر یہ الزامات بھی لگتے رہے ہیں کہ بعض کیسز میں تاوان کے عوض رہائی پانے والوں کو بھی اپنی کوشش کا نتیجہ قراردے دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں