آصف زرداری نے بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا


لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دس سالہ بچی ایمل عمر کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے  کہ مکمل تحقیقات کر کے بتایا جائے کہ بچی کی ہلاکت کس کی فائرنگ سے ہوئی؟

سابق صدر نے ایمل عمر کے والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد جو بھی ہوں، سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق 13 اگست کی شب اختر کالونی کے سگنل کے قریب مبینہ طور پر تین ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹنے کے بعد بھاگتے ہوئے ناکے پر پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کار میں بیٹھی دس سالہ ایمل عمر کے سر میں گولی لگی اور وہ جاں بحق ہوگئی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوا تھا۔ جائے وقوع سے دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق گولی پستول کی تھی تاہم مزید تحقیقات کے لیے گولی کے خول اور خون کے نمونے لیبارٹری بھیجوا دیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں