موٹروے پولیس نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

قومی شاہراہوں پر بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز|humnews.pk

اسلام آباد: انسپیکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی قومی شاہراؤں پہ بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے اوراس کا مقصد پاکستان کی شاہراؤں کو سرسبز بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراؤں پر رواں ہفتے 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے جس سے درختوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور اکسیجن کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا۔

آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانےمیں ہم سب کو انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہورہا ہے۔

محمد عامر ذوالفقار کا کہنا تھا کہ شاہراؤں کی تعمیرات میں کٹنے والے درختوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جارہے ہیں تاکہ اس کمی کو پوری کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کو لگانے سے گرمی کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں