پرچم کشائی کی تقریب، کرنٹ لگنے سے ٹیچر سمیت تین طلبا جاں بحق

مانسہرہ: جھنڈے کا پول بجلی کی تار سے ٹکرانے پر ٹیچر اور 3 طلبہ جاں بحق | urduhumnews.wpengine.com

مانسہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں جھنڈا لگانے کی کوشش کے دوران لوہے کا پائپ بجلی کی تاروں سے چھو جانے کے سبب ٹیچر اور تین طلبہ جاں بحق ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ مانسہرہ کے نواحی علاقہ کیوائی کے نجی اسکول میں پیش آیا۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق جھنڈے کا پول بجلی کی ہائی وولٹیج تار سے ٹکرایا، کرنٹ لگنے سے ٹیچر اور چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کلاس کے تین طلبہ جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسکول ٹیچر اور طلبہ اسمبلی سے قبل پاکستان کا جھنڈا اس مقصد کے لیے نصب پول پر لگا رہے تھے کہ لوہے کا پائپ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔

واقعہ کے بعد متاثرہ بچوں کو مقامی سسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے نعشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت آصف، نعمان اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں