سپریم کورٹ: نجی اسکولوں کے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چار اکتوبر کو نجی اسکولوں سے متعلق تمام مقدمات سننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

منگل کو عدالت عظمی میں نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں  تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ 

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ بڑے اسکولوں کو پارٹی بنا کر اس معاملے کو سماعت کے لیے مقرر کر رہے ہیں، اسکولوں نے اس معاملے میں خود اپنا دفاع کرنا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے۔ 

عدالت نے ملک بھر کی ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی رجسٹریوں میں نجی اسکولوں کے متعلق زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ اسکول فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافے کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔  عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر والدین نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ 


متعلقہ خبریں