منی بجٹ کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500سے زائد پوانٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: وزیرخزانہ اسد عمر کی جانب سے منی بجٹ پیش کیے جانے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی اور  ہنڈرڈ انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار 238 کی سطح پر بند ہوا۔

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 399 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 40520.47 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز اچھا ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریبا 50 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا لیکن جلد ہی مارکیٹ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کے فروخت کے دباؤ میں آ گئی اورانڈیکس میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہوا۔

شدید مندی کی وجہ سےایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں650 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی لیکن بعد میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری ہوئی اورکاروبار کے احتتام پر انڈیکس 399 پوائینٹس کی کمی کے بعد 40520 پوائینٹس پربند ہوا۔

پیر کے روز مارکیٹ میں چھ کروڑ93 لاکھ تین ہزارنوسو 70 شئیرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت تین ارب 74 کروڑ92  لاکھ اڑسٹھ ہزار چھ سو پچیس روپے رہی۔


متعلقہ خبریں