ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی

ایشیا کپ: ہانگ کانگ کا پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کے خلاف 25 رنز سے فتح حاصل کر لی ہے۔

ایشیا کپ 2018 کے چوتھے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 286 رنز کا ہدف دیا تاہم ہانگ کانگ کی ٹیم 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا سکی۔

میچ کے آغاز پر ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  تھا اور بھارت کو بیٹنگ کا موقع دیا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 286 رنز کا ٹارگٹ دیا اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ایشیا کپ 2018  کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی اور اب وہ برصغیر کی دوسری بڑی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترا ہے۔

پیر کے روز ہونے والے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا جبکہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب تک ہونے والے میچز میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آئندہ میچ پاکستان اور بھارت کے مابین 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ ٹیم انشومن رتھ کی کپتانی میں گرین شرٹس کا سامنا کر رہے ہیں۔ کپتان ٹیم کے وکٹ کیپر کی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آفتاب حسین، اعزاز خان، بابر حیات، کرسٹوفر کارٹر، احسان خان، احسان نواز، ہارون ارشد، کیمرون میکولسن، سکاٹ سٹیفن، ندیم احمد، نزاکت خان، راگ کپور، کنچٹ شاہ، تنویر احمد، تنویر افضل اور وقاص خان شامل ہیں۔

انڈیا

روہت شرما، شیکھر دھون، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، دنیش کارتک، جسپرت بومرا، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، خلیل احمد اور شھردول۔

 

 


متعلقہ خبریں