قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، سیکٹر کمانڈر

قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، سیکٹر کمانڈر

ہرنائی :  سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر لیاقت علی نے کہا ہے کہ پاک فوج، فرنٹیئر فورس (ایف سی) اور عوام کے ساتھ مل کر قیام امن کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے دشمن اس کی ترقی نہیں چاہتے ہیں۔

ایف سی چھاؤنی دکی میں گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہا کہ قیام امن کے لیے پاک فوج، ایف سی اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جسے ہم کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

بریگیڈیئر لیاقت علی  نے کہا کہ ایف سی ملک دشمن عناصرکا مکمل صفایا کرے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی کہا کہ وہ وطن دشمن عناصر کی نشاندہی کریں۔

قبائلی جرگے سے کول مائنز کمیٹی کے اراکین حاجی خیراللہ ناصر، حاجی عزت ناصر اور پاکستان لیبر فیڈریشن کے ضلعی صدر سرور جان شادوزئی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جرگے میں لورالائی اسکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل عامر مختار، ایف سی 84 ونگ دکی کے ونگ کمانڈر کرنل شاہنواز سلیم، قبائلی عمائدین سردار معصوم خان ترین اور سردار محمد اکبر کمال خیل سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔


متعلقہ خبریں