پاکستان کا ہر گھر دہشت گردی سے متاثر ہوا، اسد قیصر


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر گھر دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے۔

یورپین یونین کے وفد سے ملا قات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ان گنت قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جو جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی اس کی وجہ سے ملک کو بھاری جانی و مالی نقصانات اٹھانا پڑے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی بہتر صورت حال  کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرپشن کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ حکو مت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاکستان میں بلدیاتی اداروں کو انتظامی و ما لی اختیا رات دے کر مضبوط بنا یا جا رہا ہے۔

یورپین یونین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پا کستان یورپین یونین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور یورپین یونین کئی عالمی امور پر یکساں موقف کے حامل ہیں۔ پاکستان خطے میں افرادی قوت اور اداروں کی ترقی کے لیے یورپین یونین سے جامع اور پا ئیدار شراکت داری کا خواہاں ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے یورپی یونین کو پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل ہو نے کی دعوت بھی دی۔

اسی موقع پر یورپین یونین کے وفد نے بھی کہا کہ پاکستان اور یورپین یونین کئی عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ یورپین یو نین پا رلیمان پا کستان میں جمہوری اداروں کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے، قا نو ن کی حکمرانی اور افرادی قوت کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں