ناصر درانی پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے چئیرمین مقرر

ناصر درانی پولیس ریفارمز کمیشن کے چئیرمین مقرر|HUMNEWS.PK

لاہور: خیبرپختونخوا پولیس کے سابق انسپکٹر جنرل ناصر درانی کو پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کا چئیرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر انہیں پولیس ریفارمز کمیشن کا چئیرمین مقررکیا گیا ہے اور ناصر درانی پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کے کیے کام کریں گے۔

اس سے قبل ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں، انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بہت سے سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ حالیہ انتخابات میں خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی غیرمعمولی کامیابی کی ایک اہم وجہ وہاں کی پولیس میں لائی گئی اصلاحات ہیں۔

ناصر درانی کو صوبائی محکمہ داخلہ کے مشیر اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون کا عہدہ سنبھالنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے سیاسی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں