یونیورسٹی آف ہیلتھ کے معاملے پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

ایڈووکیٹ جنرل اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو عدالتی نوٹس جاری|humnews.pk

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے ازخود نوٹس پر ایڈووکیٹ جنرل اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے غیر فعال بورڈ آف گورنرز پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو طلب کر لیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 19 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے جس کے باعث یونیورسٹی بحران کا شکار ہے اور50  ہزار طلبا کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹس سامنے آنے پر نوٹس لیا کیونکہ چیئرمین بورڈ آف گورنرز کی غیر حاضری بہت سے مسائل پیدا کر رہی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق تمام فیصلوں میں  چیئرمین بورڈ آف گورنرز کی منظوری ضروری  ہے جبکہ غیرفعال بورڈ آف گورنرز کی وجہ سے 50 ہزار طالب علموں کو مشکلات درپیش ہیں۔


متعلقہ خبریں