منی بجٹ عام آدمی کے لیے فائدے مند نہیں ہو گا، قیصر احمد شیخ


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما قیصر احمد شیخ  نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نیت تو اچھی ہے لیکن انہوں نے ہوم ورک نہیں کیا۔

پروگرام نیوزلائن کی میزبان ڈاکٹر ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  نئی حکومت سے بہتری کی توقع تھی لیکن آج کا بجٹ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

 بجٹ کے حوالے سے رہنما ن لیگ نے کہا کہ منی بجٹ عام آدمی کے لیے فائدہ مند نہیں ہو گا۔

پروگرام میں موجود پی ٹی آئی رہنما علی محمد نے کہا کہ  آج کا دن حکومت  کے لیے اہمیت کا حامل تھا کیونکہ آج منی بجٹ پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے لیے حالات سازگار نہیں بلکہ مشکل ہیں جس کے باعث حکومت کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے اور یہی سچائی ہے جو عوام تک پہنچانی چاہیے۔

انہوں نے منی بجٹ کے حوالے سے کہا کہ ہمیشہ عام آدمی کی زندگی پر بجٹ اثرانداز ہوتا ہے لیکن موجودہ بجٹ سے عوام پر فرق نہیں پڑے گا۔


متعلقہ خبریں