سیاستدانوں کو بھی پاک بھارت میچ کا انتظار

سیاستدانوں کو بھی پاک بھارت میچ کا انتظار | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی طرح پاکستانی ارکان اسمبلی کی نظریں بھی ایشیا کپ میں ہونے والے پاک بھارت میچ پر مرکوز ہیں۔ پارلیمنٹیرینز نے قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر موجود وزیراعظم عمران خان میچ دیکھنے اسٹیڈیم جا سکتے ہیں۔

ایشیاء کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت سہ پہر ساڑھے چار بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرا رہے ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ مقابلہ میں قومی ٹیم کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔

پاکستانی سیاستدانوں کی خواہشات واضح کرتی ہیں کہ پارلیمنٹیرینز سیاسی میدان کی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ نے سیاست کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔

پارلیمنٹیرینز کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے ایشیا کپ فائنل سے سے زیادہ اہم پاک بھارت میچ ہے جسے پاکستانی ٹیم کو ہر حال میں جیتنا ہے۔

پارلیمنٹیرینز الیکٹرانک میڈیا پر پاکستانی ٹیم کو مشورے دیتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن سیاست دان اس بات پر متفق ہیں کہ روایتی حریف کے خلاف فاتح پاکستان ہی ہو۔


متعلقہ خبریں