سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن | urduhumnews.wpengine.com

فائل: فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے انتظام و انصرام کے ذمہ دار ادارے سی ڈی اے نے پولی کلینک کے سامنے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں  متعدد کھوکھے گرادیے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق آپریشن کی سربراہی انسپکٹر انفورسمنٹ شاہد خان نے کی۔ دوران آپریشن تجاوزات ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران ایک ٹرک سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ 

 وفاقی پولیس نے بھی سی ڈی اے کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا۔

گزشتہ چند روز کے دوران سی ڈی اے نے کشمیر ہائی وے اور اسلام آباد ہائی وے پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشنز بھی کیے ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران غیر قانونی طور پر بنائے گئے شادی ہالز اور متعدد رہائشی و تجارتی عمارات گرا دی گئیں۔

سی ڈی اے کے تجاوزات کے خلاف ان آپریشنز میں متعدد ہاوسنگ سوسائٹیز کی جانب سے مرکزی سڑکوں پر بنائے گئے غیر قانونی راستے بھی ختم کیے گئے۔ 


متعلقہ خبریں