نوابشاہ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال انچارج سےمحروم


کراچی: سندھ کے ضلع نوابشاہ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل پیپلز میڈیکل اسپتال میں گزشتہ دو ماہ سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ نہ ہونے سے مریض اور اسٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نرسنگ اور سینیٹری اسٹاف گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ 

اسپتال میں آنے والے مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دوائیں میسر نہیں ہیں، جس پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

 سندھ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ( پی ایم اے ) کے صدر مظہر عباسی کا کہنا ہے کہ اسپتال کی انتظامیہ نااہلی کی بنا پر ابھی تک سپریٹنڈنٹ تعینات نہیں کر سکی ہے۔ 

پیپلز میڈیکل اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر محمد علی بھنگوار نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فنڈز تو موجود ہیں لیکن اُنہیں استعمال کے لیے اختیارات نہیں دیے گئے ہیں اسی لیے دواؤں کی خریداری رکی ہوئی ہے۔ 

شہریوں نے آصف علی زرداری سے اسپتال کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ دواؤں کی کمی نہ ہو اور صحت کی بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔ 

 


متعلقہ خبریں