ورلڈ بینک کا نئی حکومت کے ایجنڈے کا خیر مقدم

ورلڈ بینک کا پاکستانی سماجی و معاشی ترقی کے ایجنڈے کا خیر مقدم | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر الینگون نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستانی حکومت کے سماجی و معاشی ترقی کے ایجنڈے اور اس ضمن میں جاری کاوشوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

 کنٹری ڈائریکٹر مسٹر الینگون کی زیر قیادت ورلڈ بینک کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار سے ملاقات کی ہے ملاقات میں نئی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور مختلف شعبوں میں جاری اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت ملک میں جدید انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں کو جدید بنانے میں کام کر رہی ہے اور ورلڈ بینک کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے ورلڈ بینک کے وفد کو آگاہ کیا کہ تعلیم، صحت، سماجی انصاف، پینے کے صاف پانی، توانائی اور سستی رہائش کو عام آدمی کی دسترس میں لانا حکومت کے منشور کا اہم حصہ ہے۔

مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ مذکورہ بالا شعبوں میں اصلاحات اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کے ساتھ تعاون کو سماجی شعبے کی ترقی تک وسعت دیں گے تاکہ عام آدمی اس سے مستفید ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے روشن مسقبل کے لیے معاشرتی اور علاقائی ترقی کے نئے اہداف کا تعین کر دیا گیا ہے جن کے حصول کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ورلڈ بنیک علاقائی اور معاشرتی ترقی میں ہمارا ساتھ دے گا۔

مسٹر الینگون نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تحت جاری تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے پوری مستعدی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔

ورلڈ بینک وفد نے انسانی ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور ایجنڈے کی تعریف اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔


متعلقہ خبریں