18 ویں ترمیم ختم نہیں ہونے دیں گے، میر حاصل بزنجو

چیئرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو مضبوط امیدوار

فوٹو: فائل


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کسی صورت اٹھارہویں ترمیم ختم نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی آئین کی خلاف ورزی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کو ایون فیلڈ (لندن فلیٹس) کیس میں احتساب عدالت کا فیصلہ معطل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارے ساتھ بھی زیادتی ہوئی لیکن تسلیم کیا کہ کچھ ہماری کمزوریاں بھی تھیں۔

ممتاز سیاستدان میر حاصل بزنجو نے واضح کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے اعلان کی مذمت کی۔

سابق وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے موجود نہیں ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ  کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے۔


متعلقہ خبریں