ایکشن پلان میں تبدیلی سے دہشتگردی کو بڑھاوا ملے گا،آغا موسوی


اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ آغا سید حامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اللہ اور رسولﷺ اس سے محبت کرتے ہیں جو حسین ابن علیؑ سے محبت کرتا ہے۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے زیراہتمام سالانہ جلوس ذوالجناح بسلسلہ شہادت سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ جامعہ المرتضیٰ جی نائن سےبرآمد ہوا جس میں عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے واضح کیا کہ یزید اعلانیہ فسق کرتا ہے اور میرے جیسا کوئی یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد لاالہ اور لاالہ کی بنیاد حسین ابن علیؑ ہیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امریکہ کو سپرپاور پاکستان نے بنوایا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران کے تحائف جو دہشت گردی اورکلاشنکوف کی شکل میں ہیں،آج بھی پاکستان کا دامن نہیں چھوڑرہے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ نے خبردار کیا کہ سی پیک کے خلاف۔سازشیں ہورہی ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ عرب و عجم اور مسالک کو لڑانے کی بھی سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عمل ہوتا تو دہشت گردی ختم ہو چکی ہوتی۔ ان کا کہنا تھا  کہ ایکشن پلان کی 20 شقیں ہمارے امن فارمولہ کی عکا س تھیں۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے الزم عائد کیا کہ سیاستدان اور حکمران کالعدم گروپوں کو تحفظ دے دہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایکشن پلان میں تبدیلی سے دہشت گردی کو بڑھاوا ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو تبدیلیاں لانا چاہتی ہے وہ  پارلیمنٹ میں لائے۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی  نے واضح کیا کہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرارداد پہ عمل درآمد میں ہے۔

 


متعلقہ خبریں