پرانا ٹوئٹر پھر سے لوٹ آیا!


سان فرانسسکو: جس طرح فیس بک وقتاً فوقتاً اپنی نیوز فیڈ کا الگورتھم  تبدیل کرتا رہتا ہے بالکل اسی طرح ٹوئٹر نے بھی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پرانی ٹائم لائن پھر سے واپس لا رہے ہیں۔ اب  پہلے کی طرح تازہ ترین ٹویٹس  سب سے اوپر نظر آئیں گی۔ 

 

اس سے قبل 2016 میں ٹوئٹر کی نئی ٹائم لائن متعارف کرائی گئی تھی جس میں صارف کی ٹائم لائن پر اس کا صرف پسندیدہ مواد اور اس سے متعلقہ ٹویٹس سب سے اوپر نظر آتی تھیں۔ اس فارمیٹ کے مطابق متعلقہ ٹویٹس کی یاد دہانی بھی کرائی جاتی ہے اور کسی بھی موضوع کے متعلق غیر متعلقہ افراد کی ٹویٹس بھی صارف کی ٹائم لائن پر نظر آتی ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق صارفین کی شکایات کے بعد پرانا فارمیٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 جن صارفین کو ٹوئٹر کا متعلقہ ٹویٹس والا فارمیٹ پسند ہے ان کے لیے ٹویٹر کی پلے لسٹ والی خصوصیت موجود ہے۔ 

ٹوئٹر کی پلے لسٹ والے فیچر میں صارف اپنی مرضی کے مواد کی پلے لسٹ بنا سکتا ہے جس میں اس کے منتخب کردہ افراد کی ٹویٹس ہی سامنے آتی ہیں۔ ان پلے لسٹوں کا صارف کی ٹائم لائن پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ ان لسٹوں میں ٹویٹس اور دیگر صارفین کا مواد بھی ترتیب دے سکتا ہے۔
 

ٹوئٹر کے مطابق اب صارف اپنی مرضی سے تازہ ترین یا متعلقہ مواد سب سے اوپر دیکھ سکتے ہیں۔ 


متعلقہ خبریں