پی ایس او کا پی آئی اے کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا عندیہ

پی آئی اے (PIA)

اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پیر سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے جہازوں کو تیل کی سپلائی بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 

جمعرات کو پی ایس او ترجمان کی جانب سے سامنے آنے والی اطلاع میں تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ سات روز سے پی آئی اے نے یومیہ ادائیگیاں بند کر رکھی ہیں۔

پاکستان اسٹیٹ آئل ترجمان کے مطابق پی آئی اے پر یومیہ ادائیگیوں کی مد میں 452 ملین کی خطیر رقم واجب الادا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ایک روز قبل فلائٹس کے لیے جانے والے تیل کی رقم بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔

پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے پیر کی دوپہر رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تاہم اگر سیکنڈ ہاف میں رقم کی ادائیگی نہیں ہوتی تو تیل کی مکمل فراہمی بند کر دی جائے گی۔

پی آئی اے نے پی ایس او کو رقم کی ادائیگی کی مد میں کُل 315 بلین روپے ادا کرنے ہیں۔ حالیہ صورتحال میں پی ایس او نے مزید کریڈٹ پر تیل کی سپلائی جاری رکھنے کو ناممکن قرار دیا ہے۔

پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان نئے معاہدے کے تحت فلائٹس کے لیے تیل کی خریداری روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں