اقوام متحدہ اسرائیل کی دھمکیوں کا نوٹس لے، ایران


تہران:  ایران نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ایران کے خلاف دھمکیوں کا نوٹس لے اور اسرائیل کے کیمیائی ہتھاریوں کے پروگرام کو اپنے نگرانی میں لیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے اگست کے آخر میں ایک خفیہ اسرائیلی نیوکلئیر ری اکٹرکا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کے دشمنوں کو خبردار کیا تھا  کہ اسرائیل کے پاس ان کو تباہ کرنے کے ذرائع ہیں۔

مبصرین کا کہنا تھا کہ ان کا بالواسطہ اشارہ ایران کی طرف تھا۔  

ایران کے اقوام متحدہ میں سفیرنے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل اور سیکیورٹی کونسل کے ممبران کو لکھے گئے خط میں زور دیا کہ وہ اسرائیل کو این پی ٹی میں شامل ہونے پر مجبور کریں۔

ایرانی نمائندہ نے سیکیورٹی کونسل کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے کر مذمت کریں۔

اسرائیل جو کہ این پی ٹی کا ابھی تک ممبر نہیں ہے غیر اعلانیہ طور پر ایک ایٹمی طاقت ہے۔ ایران کے سفیر نے اقوام متحدہ پرزور دیا کہ وہ اسرائیلی جوہری پروگرام کی نگرانی کرے۔


متعلقہ خبریں