عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، عمران خان

تحریک انصاف میں اختلافات، پارٹی رہنما آج سرجوڑ کر بیٹھیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادارے آزاد و خودمختار ہیں، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات بنی گالہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کہی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کی سزا معطلی سمیت مختلف امور زیربحث آئے۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر انسانی حقوق شریں مزاری، نعیم الحق اور بابر اعوان نے شرکت کی۔  تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے عدالتی فیصلہ کے قانونی نکات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سزا معطلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے فیصلہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ۔ حکومت انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے بلکہ عدالتی فیصلوں کو آئین و قانون کی نظر سے دیکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو ہر با اثر شخص کے خلاف کارروائی ہوگی، ہمیں عام آدمی کی زندگی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے ختم کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔


متعلقہ خبریں