راؤ انوار سمیت اہم مقدمات کی پیر کو سماعت ہو گی

54 ارب قرض معافی کیس: نادہندگان کو آٹھ ہفتوں کی مہلت | urduhumnews.wpengine.com

فایل فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ نقیب اللہ قتل کیس سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت 24 ستمبر بروز پیر کرے گی۔

سپریم کورٹ کے روسٹر کے مطابق منی لانڈرنگ، انور مجید کیس، نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کے خلاف توہین عدالت کیس اور  این آر او کیس کی سماعت پیر کو کی جائے گی۔

ان اہم مقدمات کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم  بینچ کرے گا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انور مجید اور ان کے بیٹے کے میڈیکل بورڈ کی تشکیل سے متعلق درخواست دی تھی جبکہ سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے عدالت کے 13 فروری کے حکم کی خلاف ورزی کی تھی۔

نقیب اللہ قتل کیس:

نقیب اللہ کو رواں سال 13 جنوری کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا تھا، نسیم اللہ عرف نقیب اللہ کی نعش کی شناخت 17 جنوری کو ہوئی تھی، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے نقیب اللہ  کو تحریک طالبان کا کمانڈر ظاہر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں