عمر 26 سال مگر وزن صرف 17 کلو


ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کرسٹینا کیریگینا کا وزن صرف 17 کلو ہے اور اسے بتایا گیا ہے کہ اگر انہوں نے علاج نہ کیا تو وہ ایک سال کے اندر اس دنیا سے رخصت ہو سکتی ہیں۔

کرسٹینا کیریگینا کا وزن کم ہونے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ کھانا نہیں کھاتیں۔ وہ جب ہائی اسکول میں تھیں تب سے ہی انہوں نے ٹھیک طریقے سے کھانا پینا بہت کم کر دیا تھا جس کی وجہ سے آج ان کا وزن کسی 4 سال کے بچے کے برابر ہے۔

بنیادی طور پر کرسٹینا ‘اینوریکزیا’ کے مرض میں مبتلا ہے۔ یہ ایک ایسا مرض ہے جس میں مریض کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور اس وجہ سے اس کا وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

اینوریکزیا ایک دماغی بیماری ہے جس کا علاج ذہنی تھراپی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ اس میں مریض کو کھانے کی طرف مائل کرنا ضروری ہے۔

اس بیماری کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ جان لیوا ہے اور کھانا نہ کھانے کے باعث اکثر مریض زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا بہترین علاج یہ ہے کہ وہ خود پر ہنسنا سیکھ جائیں۔ 

ان کے ایک ڈاکٹر نے بہت بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ کسی خوفناک فلم میں زندہ لاش کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس بات پر سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کے خلاف بہت گفتگو کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں