پاک بھارت مذاکرات پر امریکہ کا خیر مقدم

خاشقجی کا ماورائےعدالت قتل ناقابل قبول ہے، ٹرمپ

اسلام آباد: امریکہ نے پاک بھارت امن بحالی مذاکرات اور دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات طے کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

جمعرات کے روز امریکی اسٹیٹ آف ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نیوپورٹ نے اپنی پریس بریفنگ میں دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے درمیان مثبت پیغامات سے بھی آگاہ ہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات کے لیے ماحول بنے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بامعنی مذاکرات کی بحالی کے لیے نریندر مودی کے خط کے جواب میں اپنا خط لکھا تھا، جس میں امن مذاکرات بحال کرنے اوربات چیت سے مسائل کا حل نکالنے پرزوردیا گیا۔

 
پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے 14 ستمبر کو لکھے گئے خط کے جواب میں بھارت نے امن مذاکرات کی بحالی کا عندیہ تو نہ دیا مگر پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کے لیے حامی بھر لی۔

خطے میں امن کی بحالی اور عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے عمران خان نے کہا تھا کہ کشمیر، سرکریک، دہشت گردی سمیت تمام حل طلب معاملات پر گفتگو کی جائے۔ 

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈلائن پرہوگی جس کے لیے وقت اور تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دونوں ممالک کےدرمیان امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں