شاہین ایئر لائن کے عملے کے ساتھ مذاکرات کامیاب

شاہین ایئرلائنز

اسلام آباد: تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجا کام چھوڑ دینے والے عملے کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر شاہین ایئر لائن کی پرواز آج دوپہر 300 مسافروں کو لینے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگی۔

ترجمان شاہین ایئرلائن کے مطابق کامیاب مذاکرات کے بعد سعودی عرب کے لیے شاہین ایئر کا آپریشن جاری رہے گا۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئرلائن کی مدینہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے پائلٹس اور کیبن عملے نے اُڑان بھرنے سے انکار کردیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق شائین ایئرلائین کے پائلٹ اور دیگر ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجاً پرواز روک لی تھی۔ شاہین ایئرلائنز کی پرواز نے گزشتہ روز دوپہر ایک بجے پاکستان کے لیے اڑان بھرنا تھی۔ شیڈول کے مطابق پرواز نے مدینہ منورہ سے کراچی اور پھراسلام آباد آنا تھا۔

گزشتہ روز شاہین ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا تھا کہ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث پرواز اڑان نہیں بھر سکی تھی۔

ہم نیوز کو ایئرلائنز کی انکوائری نے بتایا تھا کہ پرواز کے مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پروز کی اڑان کے متعلق استفسار پر انکوائری کا کہنا تھا کہ بعد میں رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر لیں۔


متعلقہ خبریں