سعودی عرب میں دو ہزار سال پرانے آثار قدیمہ دریافت

سعودی عرب میں دو ہزار سال پرانے آثار قدیمہ دریافت|humnews.pk

ریاض: سعودی عرب میں دو ہزار سال پرانے آثر قدیمہ دریافت ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے شمال مغرب میں ’صلح‘ کے نام سے مشہور علاقے میں یہ آثار دریافت ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں موجود صحرا ‘مادا’ ایک خوبصورت اور قدیم تفریحی مقام ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ علاقہ تقریبا دو ہزار سال قدیم ہے اور اس جگہ کو اسلام کی آمد سے قبل انباط (عرب کے قدیم لوگ) نامی قوم نے آباد کیا تھا۔ اس قوم کا تعلق جزیرہ نما عرب سے تھا۔

اس قوم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ یہ عرب صحراؤں میں پانی نکالنے کے فن میں طاق تھے۔

ان کھنڈرات میں بڑے پیمانے پر پانی کے کنوئیں اور مقبرے موجود ہیں جو اس قوم کی فنی مہارت کا ثبوت ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق مادا میں 111 مقبرے موجود ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ 2008 میں یونیسکو کی جانب سے ’مادا‘ کو سعودی عرب کے پہلے آثار قدیمہ کا مقام قرار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں