گلوکار ریانہ بارباڈوس کی سفارت کار مقرر

گلوکار ریانہ باربیڈوس کی سفارت کار|humnews.pk

برج ٹاؤن: ریاست بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز گلوکارہ ریانہ سفارتی نمائندہ بن گئی ہیں۔ موسیقی کی وجہ سے انہیں مقبولیت نصیب ہوئی۔

بارباڈوس امریکہ کے قریب ایک جزیرہ ہے۔ ریانہ کا زیادہ تر وقت امریکہ میں گزرا تاہم انہوں نے اپنی سرزمین کو فراموش نہیں کیا۔

ریانہ ایک طرف گلوکاری سے وابستہ ہیں تو دوسری جانب سالوں سے اپنے ملک بارباڈوس میں مختلف سماجی منصوبوں کی سربراہی بھی کر رہی ہیں۔ ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے باربیڈوس کی حکومت نے ریانہ کو سفارت کار کے عہدے سے نوازا ہے۔

بارباڈوس کی وزیراعظم میا آمورموٹلی کا کہنا تھا کہ اس عہدے پر فائز ہو کر گلوکار بیرون ملک تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گی۔

It is therefore fitting that we engage and empower her to play a more definitive role as Ambassador Extraordinary and Plenipotentiary, with specific responsibility for promoting education, tourism and investment for the island, as we work to transform Barbados.

— Mia Amor Mottley (@miaamormottley) September 21, 2018

اس سے قبل 2017 میں ریانہ کی کارکردگی کو سرا ہنے کے لیے حکومت نے اس سڑک کو ان کے نام سے منسوب کیا تھا جس پر ریانہ کا گھر ہے۔


متعلقہ خبریں