پاکستان میں موسم کی صورتحال، لاہور میں بادلوں کا راج


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے جب کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم کی تمازت میں کمی آگئی ہے۔ 

موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں دوپہر کے وقت بارش برسنے کا امکان ہے۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری رہے گا۔

ماہرین محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ دو دن تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ 

دوسری طرف آزادکشمیر کے شہر کوٹلی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔ بارش کے ساتھ پہاڑوں پر دھند اور آسمان پر بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ 

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  ہوا میں نمی کاتناسب 74 فیصد ہے، خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی سمیت سندھ میں موسم گرم رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ روز درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔ 


متعلقہ خبریں