اسرائیلی فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی شہید


غزہ:  فلسطین میں  اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ میں فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

 اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 54 دیگر زخمی بھی ہوئے۔

اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینیوں نے ٹائر نذر آتش کیے اور اسرائیلی جارحیت کے خالف نعرے لگائے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کئی مقامات پر فضائی حملے بھی کئے ہیں۔

 30 مارچ سے غزہ کی سرحد پر جاری مظاہروں میں اب تک ایک سو 80 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔ 

بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف ہر جمعہ کی نماز کے بعد ہزاروں نہتے فلسطینی احتجاج کرتے ہیں۔ احتجاج کے دوران  مظاہرین اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کرتے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں