ڈیم فنڈز میں اوورسیز پاکستانیوں کا رسپانس اچھا نہیں، ڈاکٹر عاصم

ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن اور گاڑی مافیا ایک بار پھر جیت گئی۔ ڈیم فنڈز میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اچھا رسپانس نہیں ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نئی حکومت کے منی بجٹ نے ٹیکس دینے والوں کو ایک بار پھر مار دیا ہے۔ بہتر ہوتا حکومت کھانے پینے کی مہنگی اشیاء پر پابندی لگاتی اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھاتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے بہت زیادہ ذخائر ہیں سمجھ نہیں آتا گیس کیوں نہیں نکالی جاتی جب کہ اللہ نے پاکستان کو بہت نواز رکھا ہے، ہمیں خود پر انحصار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے، حکمران بھیک مانگنا چھوڑیں اور اپنے معاملات کو بہتر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم ضرور بنیں گے اور فنڈز سے ہی بنیں گے، ڈیم فنڈز میں وزیراعظم عمران خان کے پرستار ہی فنڈز دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسن و دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس زیر سماعت ہے۔ ملزمان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے سماعت گیارہ بجے تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں