زمان پارک کو دو گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی

وزیراعظم کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ، زمان پارک میں بجلی کا دوسرا کنکشن لگ گیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی نجی رہائش گاہ واقع زمان پارک کو دو گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہم کرنے کا ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق زمان پارک میں نجی گھر کو پی ڈبلیو آر گرڈ اسٹیشن سے بجلی کا نیا کنکشن فراہم کیا گیا ہے۔ اس سے قبل لیسکو کے سنی ویو گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ ہونے کے باعث اسے پی ڈبلیو آر سے دوسرا سورس دیا گیا ہے تاکہ اگر ایک گرڈ اسٹیشن بند ہو تو دوسرے سے وزیراعظم کے گھر کو بجلی فراہم کی جاسکے۔

سیکیورٹی آفیسر کی جانب سے ڈبل سورس کی درخواست ملنے کے بعد 200 کے وی اے کا ٹرانسفارمر اور 18 اسپین ڈال کر ابتدائی کام مکمل کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جاتی عمرہ میں واقعہ گھر کو بھی دو سورس سے بجلی فراہم کی جارہی تھی۔


متعلقہ خبریں