عمران خان دھاندلی سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں،اکرم درانی

’ دن تھوڑے رہ جائیں تو حکمران اپنے گاؤں جاتے ہیں‘

فائل فوٹو


بنوں: سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان دھاندلی سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے دعویٰ کیا کہ آج بنوں دبئی کے ساتھ مقابلہ کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی مد میں صرف ضلع کرک کی ماہانہ آمدن پانچ ارب روپے ہے۔

ممند خیل میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان یہودیوں کیلئے کام کررہے ہیں

۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت وزارت عظیٰ کے منصب تک پہنچایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں پانچ سال حکومت کی لیکن نوشہرہ کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع کے لیے کچھ نہیں کیا جب کہ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے دور اقتدار میں حقیقتاً لاتعداد ترقیاتی کام کیے گئے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ گیس کی مد میں ضلع کرک کی ماہانہ آمدن پانچ ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنوں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی وجہ سے بنوں کے عوام بیرونی دنیا سے تجارت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنوں تا اسلام آباد نئی سڑک پر کام جاری ہے۔

سابق وفاقی وزیراکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی سے ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی کے لیے عوامی مسائل کو سمجھنا اور ان کا حل تلاش کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں