راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل جاں بحق

چیف جسٹس اور جج صاحبان پارلیمنٹ کے دائرے میں مداخلت نہ کریں، اسپیکر کا خط

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کا کانسٹیبل ذیشان عباسی  جاں بحق ہو گیا۔

ہم نیوز کے مطابق جاں بحق ہونیوالا ذیشان عباسی پنجاب پولیس کا ملازم تھا اور راولپنڈی پولیس لائنز میں تعینات تھا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کی گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔

پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور عابد نواز سمیت گاڑی کو علاقہ تھانے میں بند کر دیا ہے اور گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کی نعش پمزاسپتال منتقل کر دی ہے۔

جاں بحق اہلکار کے بھائی مہران عباسی کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درخواست دائر کی گئی ہے. درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی نمبر جی یو – 027 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کانسٹیبل ذیشان کو کچل گئی۔


متعلقہ خبریں