اختیارات کاناجائز استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا،شہریارآفریدی

فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے، شہریار آفریدی

فوٹو/فائل


اٹک: وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پٹھان اس معاشرے کی قابل فخر قوم ہے اور چیک پوسٹوں پر ان کے ساتھ تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے اٹک میں خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی پی او حسن اسد علوی اور ڈی ایس پی جنڈ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر گلپاشی بھی کی گئی۔

وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ نے اپنے مختصر خطاب کے دوران کہا کہ چیک پوسٹوں پر عوام کےساتھ روا رکھے جانے والا سلوک ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے خبردارکیا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اورلسانی بنیادوں پر کارروائی کرنے والے قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصرکے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت ایسی تبدیلی کی خواہش رکھتی ہے جس سے عام آدمی مستفید ہو۔  انہوں نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والے افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں