ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹیموں کا ٹاکرا آج


دبئی: ایشیا کپ کے اہم مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور بڑا میچ آج کھیلا جائے گا۔ 

سپر فور مرحلے کا تیسرا اور اہم میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔ آج کے میچ میں جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے آئندہ میچز کے نتائج پر انحصار کرے گی۔

سپر فور مرحلے کی ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ پاکستان اور بھارت نے سپر فور کے پہلے مرحلے میں افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایک ایک کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ 

سپر فور اسٹیج میں آج دوسرا میچ افغانستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جائے گا۔

آج کے پاک بھارت میچ میں ہارنے والی ٹیم کو اپنا آئندہ میچ ناصرف جیتنا ہو گا بلکہ رن اوسط بھی بہتر رکھنی ہو گی۔ سپرفور مرحلہ کی چاروں ٹیموں نے آپس میں مقابلہ کرنا ہے جو دو ٹیمیں زیادہ پوائنٹس حاصل کریں وہی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلیں گی۔

ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ پہر ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت میچ

اس سے قبل ایشیا کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف آسان فتح اپنے نام کی تھی۔ گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکی، جوابی بیٹنگ کے دوران بالرز بھی انڈین وکٹیں لینے میں ناکام رہے تھے۔


متعلقہ خبریں