ترک کمپنی کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری


فیصل آباد: ترکی کی بڑی اور شہرت یافتہ کمپنی ’حیات کمییاء‘ نے پاکستان میں 330 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد پاکستان میں صحت مند مصنوعات بنانا ہے۔

پاکستان میں اب تک کی گئی غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں ’حیات کمییاء‘ کا یہ اقدام نوویں بڑی سرمایہ کاری گردانا جا رہا ہے۔

حیات کمییاء نے فیصل آباد میں موجود انڈسٹری اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کام کے لیے فیصل آباد میں 100 ایکٹر کے رقبے پرایک بڑا پیداواری یونٹ لگایا گیا ہے۔

اس پلانٹ پر بچوں کے ڈائپرز، ٹوائلٹ پیپر، فیشل ٹیشوز اور منہ اور ہاتھ صاف کرنے کے لیے تولیے بنائے جائیں گے جو اعلی معیار کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر بھی پورا اتریں گے۔

پاکستان میں کام شروع کرنے والی ترک کمپنی ’حیات کمییاء‘ کے نام سے 1937 میں بنائی گئی تھی۔ اس وقت کمپنی کم و پیش 41 مختلف صنعتوں میں کام کرتے ہوئے  مختلف مصنوعات بنا رہی ہے۔ کمپنی کے پیداواری یونٹ حفظان صحت سے لے کر تعمیراتی کام سے متعلق مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔

ملازمین اور منافع

حیات کمییاء کمپنی دنیا بھر میں فعال بڑی کمپنیوں میں سے ایک تسلیم کی جاتی ہے جہاں تقریبا 17000 ملازمین کام کر رہے ہیں۔

ترک کمپنی 39 برانڈز کی مصنوعات کی پیداوار کے لیے جانی جاتی ہے جو دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں فروخت کی جاتیں ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ترک کمپنی اپنے آپریشنز سے سالانہ کم از کم تین ارب ڈالر کا منافع کماتی ہے۔

ترک کمپنی حیات کیمیاء کی مصنوعات بڑے پیمانے پر برآمد بھی کی جاتیں ہیں۔ ایران، نائجیریا، مصر، روس اور الجیریا وغیرہ کو بھیجے جانے والی مصنوعات کمپنی کے مختلف پلانٹس پر تیار کی جاتی ہیں۔

ترک کمپنی حیات کیمیاء اپنی جدید مشنری 2020 تک پاکستان میں بھی لانچ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے جس کے ذریعے کمپنی پاکستان میں بھی جدید، صحت مند اور اعلی کارکردگی کی مصنوعات بنائے گی۔


متعلقہ خبریں