چین نے اگست میں 47 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کی


بیجنگ: چین نے اگست میں 47 لاکھ ٹن لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) جی درآمد کی جب کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں تین کروڑ 26 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کی گئی ہے۔

چین کے کسٹم حکام کے مطابق چین نے اگست میں 47 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کی جو گزشتہ سال کی نسبت 51 اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ ہے۔

چینی خبررساں ادارے ژن ہوا نے کسٹم حکام کے حوالہ سے بتایا ہے کہ سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں تین کروڑ 26 لاکھ ٹن ایل این جی درآمد کی گئی جس میں سالانہ 47 اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گلوبل مارکیٹ انفارمیشن کمپنی کے مطابق چین 2017 میں ایل این جی درآمد کرنے والے دنیا کی دوسرے بڑے ملک جہوریہ کوریا سے آگے نکل گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایل این جی کی درآمد میں اضافے کی وجہ حکومت کی جانب سے گھروں اور کارخانوں میں کوئلے کے بجائے گیس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

صنعتی رپورٹ کے مطابق 2019 تک جاپان کا گیس درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بننے کا امکان ہے جس کی ایل این جی کی درآمد 2023 تک 171 بلین مکعب میٹر تک پہنچنے کی امید ہے۔


متعلقہ خبریں