ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانہ میں 2ہزار فیصد اضافہ


لاہور: سڑکوں پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضرور چلائیں مگر یہ ضرور ذہن میں رکھیں کہ اب ٹریفک قوانین توڑنے پر بھاری بھر کم جرمانے بھرنا پڑیں گے۔

ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سو والا چالان دو ہزار اور پانچ سو کے بجائے دس ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور چالان کا ‘تحفہ’ بھی گھر بیٹھے ملے گا۔

آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کے لیے چالان فیس دو ہزار فیصد بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

موٹرسائیکل سواروں کو ہزار جب کہ گاڑی اور جیپ پر قانون شکنی کرنے والوں کو دو ہزار فیصد اضافی جرمانہ کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب محمد طاہر کے مطابق جرمانے کی شرح میں دو ہزارفیصد اضافہ ہی ٹریفک کی بحالی کا واحد علاج ہے۔

پولیس حکام تسلیم کرتے ہیں کہ قوانین کی خلاف ورزی ہی حادثات، ٹریفک جام اور راستے بند ہونے کا سبب بنتی ہے۔ جرمانے میں اضافے کی تجویز کا نوٹیفکیشن سی سی پی او لاہور کو بھجوا دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہفتے سے ای ٹکٹنگ شروع کر رہی ہے۔

ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی۔ جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔

قوانین میں حالیہ تبدیلیوں کے تحت مسلسل خلاف ورزی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں