تحریک انصاف سندھ کی قیادت کا اعلان


کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کی نئی قیادت کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

سابق گورنر اور وزیراعلی سندھ ممتاز بھٹو کے بیٹے امیربخش بھٹو پارٹی کے سندھ چیپٹر کے صدر اور حلیم عادل شیخ سیکرٹری جنرل بنائے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مذکورہ تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی ذمہ دری سونپی گئی ہے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ممتاز بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے اپنی سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کر دیا تھا۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صدر پاکستان بننے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا جب کہ کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد کراچی ڈیویژن  کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں